جگہ جگہ کھانے پینے کی غیر معیاری اشیا کی فروخت،شہری امراض میں مبتلا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)رمضان المبارک میں جگہ جگہ کھانے پینے کی غیر معیاری اور چکنائی والی اشیاء کی فروخت سے شہری گلہ۔۔
،معدہ ،جگر ،گیسٹروجیسے مہلک امراض میں مبتلاہونے لگے ،فوڈ اتھارٹی ،محکمہ صحت اور انتظامیہ مضر صحت اشیاء کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں ناکام ہیں گوجرانوالہ کے بیشتر گلی محلوں میں قائم ہزاروں مقامات پر عارضی سٹالز ،دکانوں اور ریڑھیوں پر فروٹ چاٹ،کریم بھلے ،سموسے ،چکوری ،پکوڑے اوردیگر چکنائی والی اشیاء فروخت ہونے لگی جبکہ مضرصحت اور ملاوٹ شدہ مشروبات کی فروخت کا سلسلہ بھی جاری ہے سحری وافطاری کے اوقات مضر صحت اشیاء کھانے پینے سے شہریوں کی کثیر تعداد ہسپتالوں کا رخ کرنے لگی گلہ ،معدہ ،جگر ،گیسٹرو جیسی مہلک امراض سے متاثر ہوکر بیمار ہونے لگی ڈاکٹروں نے بھی روزہ داروں کو بازاری اشیاء کی فروخت سے پرہیز کرنے کی تلقین کررکھی ہے مگر مضر صحت اور چکنائی والی اشیاء کی فروخت عام سے شہریوں کی بڑی تعداد ہسپتالوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئی ہے ۔