نیو کراچی میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، جس میں لیاری گینگ وار کا وصی اللہ لاکھو اور صمد کاٹھیاواڑی کو نامزد کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں اکیس مارچ کو فائرنگ سے شہری کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر میں لیاری گینگ وار کا وصی اللہ لاکھو اور صمد کاٹھیاواڑی کو نامزد کیا گیا ہے ، مقدمہ مقتول جبار قریشی کے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ بھتہ نہ دینے پر آٹھ ملزمان نے فائرنگ کی۔