پانی وسیوریج معاملات سے لاعلم افسرسی ای اوواٹرکارپوریشن تعینات

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پانی و سیوریج کے معاملات و مسائل سے لاعلم ڈپٹی کمشنر ویسٹ کو مبینہ طور پر اہم ترین شخصیات کے دبائو پر کراچی واٹر کارپوریشن میں سی ای او تعینات کردیا گیا ہے ۔
ذمہ دار زرائع کا کہنا ہے کہ سید صلاح الدین احمد کے استعفیٰ کے بعد سے ایک طاقتور گروپ کراچی واٹر کارپوریشن میں اپنا سی ای او لانے کیلئے سرگرم تھا جس کے بعد 24مارچ کو کراچی واٹر کارپوریشن بورڈ کی سیکریٹری کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ گریڈ انیس کے افسر احمد علی صدیقی کو بطور سی ای او تعینات کرنے کی کراچی واٹر کارپوریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے واٹر کارپوریشن کے سینئر افسران نے سید صلاح الدین احمد کے بعد ایک بار پھر واٹر کارپوریشن میں غیر تجربے کار افسر کو ادارہ کا سربراہ لگانے پر شدید حیرانگی کا اظہار کیا ہے بعض افسران کا کہنا ہے کہ شہر میں پانی و سیوریج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ادارے سے ہی سینئر افسر کو اس اہم عہدے پر تعینات کیا جانا چاہیے تھا ۔