ٹی بی کی بڑھتی شرح صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار

ٹی بی کی بڑھتی شرح  صحت عامہ کیلئے خطرہ قرار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے )کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی ٹی بی کی شرح صحت عامہ کیلئے خطرہ ہے ، ٹی بی کے خلاف موثر حکمت عملی کیلئے فنڈنگ میں اضافے کی ضرورت ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ نیشنل ٹی بی پروگرام کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، عوامی آگاہی مہم چلائے بغیر ٹی بی پر قابو پانا ممکن نہیں۔پی ایم اے نے مطالبہ کیا کہ حکومت، عالمی ادارے اور عوام مل کر ٹی بی کے خلاف مہم چلائیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ٹی بی کے کیسز میں اضافہ کی روک تھام کے لیے موثر مانیٹرنگ اور نگرانی کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ ہر ایک لاکھ میں سے 277 افراد ٹی بی کا شکار ہوتے ہیں، ٹی بی سے متاثرہ 30 فیصد مریضوں کی تشخیص نہیں ہوپاتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں