فرحان ملک کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پرنوٹس جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے صحافی فرحان ملک کے خلاف ریاست مخالف ویڈیوز بنانے سے متعلق مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ۔۔
سماعت عید کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی کردی ہے ۔درخواست میں سندھ حکومت، ایس ایس پی ایسٹ، ڈائریکٹر ایف آئی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاکہ ایف آئی آر غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ہے ، مقدمہ درخواست گزار کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے۔