لاڑکانہ میں مقابلہ ،سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

لاڑکانہ میں مقابلہ ،سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک

جیکب آباد ،اندرون سندھ (بیورورپورٹ ، نمائندگان دنیا) کسٹم عملے اور حساس اداروں کی کارروائی، مسافر کوچ کے خفیہ خانوں سے غیر ملکی اسمگلنگ کا سامان بڑی مقدار میں برآمدکرلیاگیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 کسٹم پولیس نے کوئٹہ سے اندرون سندھ جانے والی مسافر کوچ کی چیک پوسٹ کے قریب بائی پاس روڈ پر روک کر تلاشی لی تو کوچ کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا سامان بڑی مقدار میں برآمد کرلیاگیا،جس میں غیر ملکی سیگریٹ، پلاسٹک شاپرز اور سالٹ وغیرہ شامل ہیں۔ پکڑے گئے سامان کی مالیت پاکستانی کرنسی میں تیس لاکھ سے زائد ہے ۔ کسٹم حکام کے مطابق، یہ غیر ملکی سامان کوئٹہ سے اندرونی سندھ اسمگلنگ کیا جا رہا تھا۔ لاڑکانہ کے تھانہ کنگا کی حدود میروخان روڈ تھرڑی لاڑو والے علاقے میں گشت پر معمور پولیس اور واردات کی نیت سے کھڑے ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا۔ مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت امداد عرف امدو لغاری کے طور پر ہوئی، جو سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔ اس کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کرلی گئی ہے ۔ ہلاک ڈاکو کراچی سمیت لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں اور درجنوں مقدمات میں ملوث تھا۔ اس کا تعلق جلبانی لغاری گینگ سے تھا اور وہ مختلف وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ و پلانر تھا۔ علاوہ ازیں لاڑکانہ پولیس کی دیگر کارروائیوں کے دوران 19 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ ڈوکری پولیس نے سنہری روڈ سے ملزم ریاض جتوئی کو 3 کلو 50 گرام چرس ،سیہڑ پولیس نے اشتہاری ملزم امین جتوئی ، مارکیٹ پولیس نے ملزم لطیف چنو ، آریجا پولیس نے روپوش ملزم موھن لعل کو گرفتار کیا۔ علاوہ ازیں رحمت پور پولیس نے 3 ملزمان کو ریوالور اور گولیوں سمیت گرفتار کیا۔ عاقل پولیس نے نظیر، صغیر سمیت 10 جواریوں کو نقدی سمیت گرفتار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں