جیکب آباد:غیر قانونی پٹرول شاپ میں آتشزدگی، 6دکانیں راکھ

جیکب آباد:غیر قانونی پٹرول شاپ میں آتشزدگی، 6دکانیں راکھ

جیکب آباد(نمائندہ دنیا)جیکب آباد کے گنجان آباد علاقے سومرو شاخ میں قائم غیر قانونی ایرانی پٹرول کی دکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی چھ دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔عینی شاہدین کے مطابق دکان میں موجود پٹرول کی بوتلیں زور دار دھماکوں سے پھٹنے لگیں، جس سے گولی چلنے جیسی آوازیں پیدا ہوئیں اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بھگدڑ کے باعث لوگ گھبراہٹ میں محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔فائر بریگیڈ عملے اور اہل علاقہ کی مشترکہ کوششوں سے آگ پر قابو پایا گیا، تاہم چھ دکانیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں۔ عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ متعلقہ حکام صورتحال کا فوری نوٹس لیں ،تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے ۔ شہریوں نے شکوہ کیا کہ شہر بھر میں غیر قانونی ایرانی پٹرول کی دکانیں سرعام چل رہی ہیں اور پولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کے غیر قانونی کاروباروں پر فوری طور پر کارروائی کی جانی چاہیے ،تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے ۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لے کر عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں