سکھر:غیر قانونی گودام پر چھاپہ، چینی کی 600 بوریاں برآمد

 سکھر:غیر قانونی گودام پر چھاپہ، چینی کی 600 بوریاں برآمد

سکھر(بیورورپورٹ )سکھر کے میانی روڈ پر محکمہ ریونیو اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی گودام پر چھاپہ مارا اور وہاں سے 600 بوریاں چینی کی برآمد کیں جو ذخیرہ اندوزی اور مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے رکھی گئی تھیں۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

اس کارروائی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر وسیم مہم نے کی۔تفصیلات کے مطابق گودام کا لائسنس شہید گنج بازار کے لیے جاری کیا گیا تھا، لیکن مالکان نے غیر قانونی طور پر اسے میانی روڈ پر قائم کیا تھا، اس کے علاوہ گودام کا لائسنس ایکسپائر بھی ہو چکا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اس غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث شخص محمد شفیق ہے ، جو کپور اینڈ برادرز کا مالک ہے اور اس کے مینیجر بھون داس اس پورے نظام کو دیکھتے ہیں۔گودام کو سیل کر دیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ محکمہ ریونیو نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی ،تاکہ عوام کو مصنوعی مہنگائی سے بچایا جا سکے ۔شہریوں نے اس کارروائی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں مہنگائی کے خلاف ایک مضبوط قدم ہیں۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ اس قسم کے غیر قانونی کاروباروں کے خلاف مزید اقدامات کیے جائیں ،تاکہ عوام کو سستے داموں اشیاء مل سکیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کے خلاف مزید سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے ،تاکہ اس طرح کے واقعات کا تدارک ہو سکے اور عوام کو ریلیف مل سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں