سپیشل بچوں میں خصوصی عید گفٹس کی تقسیم کا سلسلہ مزید تیز

سپیشل بچوں میں خصوصی عید  گفٹس کی تقسیم کا سلسلہ مزید تیز

ملتان(وقائع نگار خصوصی )ضلع ملتان کے سپیشل بچوں میں خصوصی عید گفٹس کی تقسیم کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گزشتہ روز انسٹیٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن مدنی چوک کا دورہ کیا اور سپیشل بچوں میں وزیراعلی پنجاب کی جانب سے عید گفٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف کلاس رومز اور بلڈنگ کے شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔قبل ازیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر نے بھی مختلف سپیشل ایجوکیشن کے اداروں کا دورہ کیا اور وزیراعلی پنجاب کی جانب سے عید گفٹ تقسیم کیے دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد اقبال اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے بھی اپنی تحصیلوں میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں عید گفٹ تقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں