کوٹ ادو:نوسربازعورتیں گھروں میں وارداتیں کرنے لگیں

کوٹ ادو:نوسربازعورتیں گھروں میں وارداتیں کرنے لگیں

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )بھکاریوں کے روپ میں نوسربازعورتیں شہرمیں داخل،محنت کش کے گھرسے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 نقدی،سوناپارچات لیکرفرار،گروہ خواتین رکشہ سوارمردوں کو بھی ساتھ لیکرآتی ہیں،پولیس سراغ لگانے میں ناکام،عوام سراپااحتجاج بن گئے ۔ تفصیل کے مطابق ضلع کوٹ ادو میں بھکاریوں کی بڑی تعدادنے رخ کر لیا ہے جبکہ انتظامیہ کی باربار توجہ دلانے کے باوجودکوئی کنٹرول نہیں کیاجارہا جس کے باعث وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے ،گزشتہ روزتھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقہ پتل کوٹ ادومستقل میں محنت کش عاشق حسین کوکارہ کے گھر بھکاریوں کے روپ میں نوسر باز3خواتین داخل ہوگئیں گھرمیں موجوداکیلی اسکی بیٹی رقیہ بی بی کو یرغمال بنا لیا اور اورآہنی بکس جس میں 20ہزارروپے نقدی،8سوٹ پارچات طلائی زیورات تھے لیکرفرارہوگئیں،اہل خانہ اورمحلہ داروں نے نوسر بازوں کی تلاش کیامگر کامیابی حاصل نہ ہو سکی،تھانہ پولیس سٹی کوٹ ادونے زمیندارعاشق حسین کوکارہ کی مدعیت میں نوسربازخواتین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مگر پولیس تاحال نوسر باز گروہ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں