اینٹی کرپشن کمیٹی ضلع خانیوال کی میٹنگ کرپشن کے خاتمے پر تجاویز پیش

اینٹی کرپشن کمیٹی ضلع خانیوال کی میٹنگ   کرپشن کے خاتمے پر تجاویز پیش

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)اینٹی کرپشن کمیٹی ضلع خانیوال کی اہم میٹنگ چیئرمین امجد بھٹی ایڈووکیٹ کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ بار کی لائبریری میں ہوئی۔ ۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

دوران میٹنگ اس عزم کا اعادہ کیا گیاکہ وکلا برادری ناصرف عوامی فلاح و بہبود بلکہ کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر سرگرمِ عمل ہے ۔ میٹنگ میں وائس چیئرمین اشرف چدھڑ ایڈووکیٹ اور ممبرز فرخ حسین جان ایڈووکیٹ، ناصر بھٹی ایڈووکیٹ، حیدر غوری ایڈووکیٹ، ملک جاوید اقبال ایڈووکیٹ، محمود الحسن کمبوہ ایڈووکیٹ، میڈم شہلا رانا ایڈووکیٹ اور میڈم سعدیہ کرن خان ایڈووکیٹ شامل تھے ۔چیئرمین امجد بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میٹنگ کا مقصد ضلع میں کرپشن کے خاتمے کے لیے وکلا کی تجاویز اور عملی اقدامات پر غور و فکر کرنا ہے۔ ،ہم کرپشن سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے ۔اس موقع پر وکلا نے مختلف تجاویز پیش کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں