شہری تین دن تک پانی کا استعمال کم کریں، زویا بلوچ
سرگودھا(رپورٹنگ ٹیم ) چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سرگودہا زویا بلوچ نے کہا ہے کہ سلانوالی روڈ ڈسپوزل کے پائپ پھٹنے سے شہری آبادیوں کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
خصوصا حمید ٹاؤن اور گردونواح کے علاقہ جات میں پانی کے داخل ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے ۔ دوسری جانب متاثر علاقوں میں ریسکیو کے ساتھ نہر کے نیچے سیور لائن کی مرمت کا کام بھی جاری ہے ۔ انہوں نے عوام الناس اور خصوصا اندرون بلاکوں، بازاروں اور سلانوالی روڈ کی آبادیوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج سے اگلے تین یوم تک پانی کا کم سے کم استعمال یقینی بنائیں تاکہ سیور پائپ کی مرمت کا کام جلد پاتکمیل تک پہنچ سکے ۔ سی او ایم سی نے پانی کم استعمال کرنے کا یہ پیغام دوسروں تک پہنچانے کی بھی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کے تعاون سے اس غیر معمولی صورتحال سے جلد نمٹا جا سکتا ہے۔