سپیشل بچے خصوصی توجہ کے طالب ہوتے ہیں :اشرف صالح

سپیشل بچے خصوصی توجہ کے طالب ہوتے ہیں :اشرف صالح

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )سپیشل بچے خصوصی توجہ کے طالب ہوتے ہیں عید گفٹ لیتے وقت ان کی خوشی دیدنی تھی والدین اساتذہ اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 معاشرہ انہیں کارآمد شہری بنانے میں اپنا کردار ادا کرے ان خیالات کا اظہار اے سی اشرف صالح نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے سپیشل ایجوکیشن سکول کے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کی تقریب میں گفتگو کرتے کیا انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ گورنمنٹ کی طرف سے سپیشل بچوں کو عید گفٹ دیئے گئے ہیں میرے احساسات و جذبات بھی اسی طرح ہیں جس طرح بچوں کے ہیں ، انکی آنکھوں میں جو چمک اور خوشی تھی وہ ناقابل بیان ہے ۔ بچوں نے کہا ہمیں بڑی خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہمیں بھی خوشیوں میں یاد رکھا انہوں نے مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے پرنسپل عذرا عزیز اور سول سوسائٹی کے ہمراہ بچوں میں گفٹ تقسیم کیے اور ان کے ہمراہ پودے بھی لگائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں