شوہر نو بیاہتا بیوی پرقتل کے الزام میں گرفتار، مقدمہ درج

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )شوہر نو بیاہتا بیوی پر قتل کے الزام میں گرفتار، مقدمہ درج کرلیاگیا ۔۔۔
تفصیل کے مطابق محلہ نیازیاں والہ کے رہائشی اکبر میو نے تھانہ سٹی کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی اقرا بی بی کی شادی اسلم سے دو ماہ قبل ہوئی گزشتہ رات میری بیوی کو کال موصول ہوئی کہ تمہاری بیٹی اقرا وفات پا گئی ہے وہاں گئے تو دیکھا کہ اقرا کی گردن پر نشان تھا شک ہوا پولیس کو کال کردی جس پرنعش پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو بھجوادی گئی ۔وجہ عناد یہ ہے کہ ایک روز قبل مقتولہ نے فون کر کے بتایا تھا کہ میرے شوہر کے اسکی بھابی سے ناجائز تعلقات ہیں اس کو روکنے پر طیش میں آگیا اور مجھے سامان سمیت گھر سے جانے کو کہا اور اگلے ہی روز اسکی موت واقع ہو گئی۔ ایس ایچ او استوار گجر نے بتایا کہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد رپورٹ فرانزک کے لیے بھجوا دی گئی ہے رپورٹ موصول ہونے پر حقائق سامنے آئیں گے ذرائع کے مطابق پولیس نے شوہر اسلم اور اسکے بھائی اکرم کو حراست میں لے لیا ہے ۔