لاہور( کورٹ رپورٹر)لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کے ملزم علی حسن طور کی ضمانت منسوخی کی درخواست کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

قصور(نمائندہ دنیا) گھر میں داخل ہوکر سامان کی توڑ پھوڑ کرنے ، بھائی کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت اُس کی جیب سے 45ہزار روپے چوری کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے پتنگ بازی کیخلاف عوامی مفاد کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کرتے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کرلئے ۔

لاہور(کرائم رپورٹر )ستوکتلہ پولیس نے خاتون سے زیادتی کرنے والا نائجیرین شہری گرفتار کر لیا ۔

لاہور (این این آئی) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1201ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں559افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

لاہور( این این آئی)برائلر گوشت کی قیمت 519روپے ، زندہ برائلر مرغی کی قیمت358روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 361روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔

لاہور (کورٹ رپورٹر)ہائیکورٹ نے بڑے بل بورڈز اور سائن بورڈز نہ اتارنے کیخلاف درخواست پر فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا،عدالت میں وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوئے ۔

قصور(نمائندہ دنیا) چھینہ آرلہ کوٹ رادھاکشن میں پان سگریٹ کی دُکان پر سگریٹ لینے کیلئے رُکنے والے شخص امتیاز الحسن پر فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

قصور(نمائندہ دنیا)واپڈا کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ تارلگاکر بجلی چوری کرنے والے دوبجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔