راہِ ہدایت
اور جب انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو ان کا ایمان اور بڑھ جاتا ہے ۔اور وہ لوگ اپنے پروردگار پر بھروسہ رکھتے ہیں۔ (سورۃ الانفال آیت نمبر2)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کا تبادلہ درست قرار، ججوں کی درخواستیں مسترد


اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ججز کا تبادلہ غیر آئینی نہیں۔



اشتہار

اسلام آباد (نامہ نگار،اے پی پی)وفاقی کابینہ نے قومی بجٹ پر نیا مالی دبا ئوڈالے بغیر اگلے چھ سالوں میں 1275 ارب روپے کے گردشی قرضے ختم کرنے کیلئے پاکستان کی سب سے بڑی مالیاتی سکیم کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بد ھ کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)تحریک انصاف نے کہا ہے کہ بجٹ فراڈ ہے، ملک میں ورچوئل مارشل لا قائم ہے،آزادی اظہار کی اجازت ہے نہ جمہوریت کی۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کو گمراہ کیا گیا، بجٹ 26-2025 میں عوام کے گلے پر چھری پھیری گئی،گزشتہ 3 سالوں کے دوران اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔

لاہور(نیوزایجنسیاں)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ معاشرے میں تقسیم، انتشار اور تشدد کی بڑی وجہ نفرت انگیز تقاریر ہیں، جو ایسے منفی عناصر کو جنم دیتی ہیں۔نفرت انگیز تقاریر کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نفرت، تعصب اور تنگ نظری کو ہر محاذ پر شکست دینی ہے۔

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر، سٹاف رپورٹر، نامہ نگار)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سولر پینل پر سیلز ٹیکس 18 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا جبکہ سندھ کی یونیورسٹیز کے بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے 4.6 ارب کے فنڈز بحال کر دیئے۔

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے سروس کیس میں عدلیہ سے متعلق اہم فیصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ججوں کا فرض ہے اپنی صفوں میں طاقت کے سامنے ہتھیار ڈالنے والوں کی نشاندہی کریں۔

پشاور(اے پی پی)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ لوگوں کو انصاف دلائیں گے، ہماری پہلی ترجیح عوامی شکایات دور کرنا ہے، ہمارا ہر اقدام قانون کی حکمرانی کیلئے ہوگا۔

اسلام آباد(مدثر علی رانا)نئے بجٹ میں انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، فنانس بل 2025 میں ڈیجیٹل اکانومی پر نئے ٹیکسوں کی بھرمار کی گئی ہے، انفورسمنٹ کیلئے بھی سخت اقدامات کیے گئے ہیں، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سفارش کی گئی کہ سالانہ 12 لاکھ روپے تک آمدنی پر انکم ٹیکس کی شرح صفر کی جائے، ایک لاکھ روپے تنخواہ موجودہ دور میں 42 ہزار بنتی ہے، ایف بی آر حکام نے بتایا 12 لاکھ آمدن پر 2.5 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔

لاہور(محمد اشفاق سے )لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کی ٹرائل کورٹس کو گواہوں کے بیانات ان کی موجودگی میں انگریزی زبان کے ساتھ اردو میں تحریر کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔

متفرقات

یادرفتگاں: ناظم پانی پتی

یادرفتگاں: ناظم پانی پتی

نغمہ نگاری کے میدان میں جن کا طوطی بولتا تھاناظم پانی پتی برصغیر کی فلمی صنعت کی ایک معروف شخصیت تھے ، جنہوں نے پہلے ہندوستان اور بعدازاں پاکستان کی فلمی صنعت میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ 1948ء میں ریلیز ہونے والی فلم ''مجبور‘‘میں شامل گیت ''دل میرا توڑا مجھے کہیں کا نہ چھوڑا،تیرے پیار نے‘‘ شاید کبھی آپ کی سماعتوں سے ٹکرایا ہو ، یہ گیت نغمہ نگار اور کہانی نویس ناظم پانی پتی نے لکھا تھا۔اس گیت کی موسیقی موسیقار اعظم ماسٹر غلام حیدر نے ترتیب دی تھی جو اس وقت بمبئی کی فلم انڈسٹری پر چھائے ہوئے تھے۔ وہ موسیقی میں تجربے کرنے کے بہت شائق تھے اور نئی آوازوں کے متلاشی رہتے تھے۔ فلمی ادارے کے میوزک روم میں ماسٹر صاحب کے ساتھ نذیر اجمری اور یونٹ سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگ بھی بیٹھے تھے۔ ماسٹر صاحب کے سامنے ہارمونیم پڑا تھا۔ سامنے کرسی پر ایک دھان پان سی لڑکی بیٹھی تھی۔بائیں طرف نغمہ نگار ناظم پانی پتی براجمان تھا۔ ماسٹر غلام حیدر نے مسکرا کر ناظم سے کہا کہ یہ لڑکی آپ کے گیت سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کرے گی اور اس کا نام لتا ہے،لتا منگیشکر۔ نذیر اجمری نے ''مجبور‘‘کی ایک سچویشن ناظم پانی پتی کو سمجھائی۔ انہوں نے اس سچویشن پر ایک دو مکھڑے کہے جن میں سے یہ مکھڑا پسند کر لیا گیا ''دل میرا توڑا مجھے کہیں کا نہ چھوڑا، تیرے پیار نے‘‘۔ جب گیت کی ریکارڈنگ شروع ہوئی تو سب لوگ جھوم رہے تھے۔ اس گیت نے جہاں لتا کو شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا وہاں ناظم پانی پتی کو بھی صف اوّل کے گیت نگاروں میں شامل کر دیا ۔ اس دور کے نامور اداکار اور فلمساز سہراب مودی نے اپنی اگلی فلم ''شیش محل‘‘کیلئے ناظم صاحب کو تمام گیت لکھنے کیلئے بک کر لیا۔جس گیت نے ناظم صاحب کو فلم بینوں سے بھرپور انداز میں متعارف کرایا وہ محمد رفیع کا گایا ہوا تھا، اس کے بول تھے:جگ والا میلہ یار تھوڑی دیر داہنسدیا ں رات لنگے پتا نیئں سویر دا یہ گیت پنجابی فلم ''لچھی‘‘کیلئے لکھا گیا تھا۔ جس سے ناظم صاحب کو اتنی مقبولیت ملی کہ فلمی دنیا میں ان کا طوطی بولنے لگا۔ناظم پانی پتی نے اپنے بڑے بھائی ولی جوگرامو فون کمپنیوں کیلئے گیت لکھا کرتے تھے کی دیکھا دیکھی گراموفون کمپنیوں کیلئے گیت لکھنے شروع کر دئیے۔ ان کمپنیوں کے موسیقار ماسٹر غلام حیدر ، ماسٹر جھنڈے خاں ، بھائی لال محمد ، ماسٹر عنایت حسین اور جی اے چشتی تھے۔ لاہور میں بننے والی پنجابی فلم ''یملا جٹ‘‘ جو بے حد مقبول ہوئی۔ اس کے بعد لاہور ہی میں خزانچی ، منگتی، خاندان، دلا بھٹی، زمیدار، پونجی، چوہدری اور داسی جیسی فلمیں بنیں۔ ان فلموں نے ہندوستان میں مسلمان فنکاروں کی دھوم مچا دی ۔ ناظم پانی پتی بطور گیت نگار ، سکرین پلے رائٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ان تمام فلموں سے منسلک رہے۔نامور صحا فی سعید ملک نے ناظم پانی پتی کا ان کی زندگی میں ایک طویل انٹرویو لیا جو انگریزی روزنامے میں پانچ قسطوں میں چھپا تھا۔ اس میں ناظم صاحب نے انکشاف کیا تھا کہ میں بمبئی کے علاقے باندرہ میں رہتا تھا۔ گھر کے قریب ایک پارک تھا۔ وہاں میں کبھی کبھار اپنے دوستوں کے ساتھ سیر کرنے چلا جاتا تھا۔ وہاں بدر الدین نام کا ایک نوجوان مجھ سے بڑی عقیدت اور ادب کے ساتھ پیش آتا ، مجھے سگریٹ لا کر دیتا ، کبھی کبھی سر کی مالش بھی کیا کرتا تھا۔ بدر الدین اس زمانے کے مشہور اداکاروں کی کامیاب نقل اتارا کرتا تھا ۔ ایک روز اس نے مجھ سے فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، میں اسے مقامی سٹوڈیو میں لے گیا جہاں فلم ''بازی‘‘کیلئے جیل سے قیدیوں کا جیل سے فرار کا منظر فلمایا جا رہا تھا ۔ڈائریکٹر نے میری سفارش پر بدر الدین کو ایک شرابی کا رول دے دیا ۔ اس نے یہ رول اس خوبی سے ادا کیا کہ سب حیران رہ گئے ۔ اس دن سے وہ فلمی دنیا میں جانی واکر کے نام سے مشہور ہو گیا ۔نامور ڈانسر ہیلن کو بھی ناظم صاحب نے اپنے بھائی کی فلموں سے متعارف کرایا۔ بمبئی میں نام کمانے کے بعد 1952ء میں وہ اپنے بڑے بھائی ولی صاحب کے ساتھ لاہور آگئے اور ان کی تیار کردہ فلموں ''گڈی گڈا‘‘،''سوہنی کمیارن‘‘ اور ''مٹی دیاں مورتاں‘‘ کے ساتھ ساتھ دیگر فلموں کیلئے بھی گیت لکھے ۔ بالخصوص ان کی لکھی فلم ''لخت جگر‘‘کی لوری''چندا کی نگری سے آجا ری نندیا‘‘ پاکستان کی مقبول ترین لوریوں میں شمار ہوتی ہے۔ انہوں نے شباب کیرا نوی کی فلم ''آئینہ‘‘ اور ''انسانیت‘‘کیلئے بھی گیت لکھے ۔ ایس ایم یوسف کی فلم''سہیلی‘‘اور رضا میر کی فلم ''بیٹی‘‘ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور کہانی نویس تھے۔پاکستان میں ٹیلی ویژن کے آنے پر موسیقی کے پروگرام ''جھنکار‘‘کیلئے انہوں نے متعدد گیت لکھے۔ 1966ء میں ریڈیو پاکستان سے جب کمرشل پروگرام اور اشتہارات شروع ہوئے تو وہ اشتہاری کمپنیوں سے بطور کاپی رائٹر منسلک ہو گئے اورکئی یادگار سلوگن لکھے جن میں ''ہم تو جانے سیدھی بات، صابن ہو تو سات سو سات‘‘ اور''اٹھ میرے بیلیا پاڈان تیرے کول اے‘‘ شامل ہیں ۔ناظم پانی پتی کے قریبی دوستوں میں موسیقار خیام، نصیر انور، گلوکار سلیم رضا، اداکار ساقی، بھارتی فلمساز و ہدایتکار راجند بھاٹیہ، گلوکار جی ایم درانی ، سید شوکت حسین رضوی ، آغا جی اے گل ، رضا میر اور سعاد ت حسن منٹو شامل تھے ۔ یاد رہے کہ منٹو کو ان کی وفات پر ناظم صاحب نے ہی غسل دیا اور کفنانے کا فریضہ ادا کیا۔ناظم پانی پتی نے زندگی کے آخری سال خاموشی اور گمنامی میں گزارے۔ عمرہ ادا کیا اور واپسی پر یہ شعر موزوں کیا:پڑا رہ مدینے کی گلیوں میں ناظم تو جنت میں جا کر بھلا کیا کرے گا وفات (18 جون 1998ء) سے چند روز قبل ناظم انہوں نے میری ڈائری پر اپنے ہاتھ سے یہ بند لکھا جو ان کی زندگی کی آخری تحریر اور تخلیق ثابت ہوئی :چراغ کا تیل ختم ہو چکا ہے زندگی کا کھیل ختم ہو چکا ہے سانس ہو رہے ہیں آزاد عرصہ جیل ختم ہو چکا ہے   

طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں میں کیا سیکھیں؟

طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں میں کیا سیکھیں؟

آئی ٹی کی وہ مہارتیں جو وقت کی ضرورت ہیں گرمیوں کی چھٹیاں طالب علموں کے لیے ایک نہایت خوشگوار وقت ہوتی ہیں۔ سکول، کالج یا یونیورسٹی کے معمولات سے وقتی آزادی ملتی ہے اور زندگی میں ایک غیر رسمی، آزاد اور ہلکا پھلکا وقفہ آ جاتا ہے۔ لیکن یہ تعطیلات صرف آرام، تفریح یا سیر و تفریح تک محدود نہ رہیں تو بہتر ہے۔ضروری ہے کہ انہیں اپنی شخصیت، مہارت اور مستقبل کو سنوارنے کے لیے استعمال کیا جا ئے۔ موجودہ دور میں جہاں ٹیکنالوجی ہر شعبہ زندگی میں داخل ہو چکی ہے، وہاں آئی ٹی کے میدان میں مہارت حاصل کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکی ہے۔آئی ٹی نہ صرف تعلیمی ترقی میں مددگار ہے بلکہ یہ روزگار، فری لانسنگ، آن لائن کاروبار اورذاتی صلاحیت بڑھانے کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں طلبہ اگر آئی ٹی کی مختلف مہارتیں سیکھنے کا ارادہ کر لیں تو چند ماہ میں وہ اپنے لیے نئی راہیں کھول سکتے ہیں۔آئیے دیکھتے ہیں کہ کن اہم شعبوں میں طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں میں آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر سکتے ہیں:بنیادی کمپیوٹر کورسیہ سب سے پہلا اور ضروری قدم ہے، خاص طور پر ان طلبہ کے لیے جنہیں کمپیوٹر استعمال کرنے میں دشواری محسوس ہوتی ہے یا جنہیں سکول میں یہ سہولت میسر نہیں۔بیسک کورس میں جو مہارتیں شامل ہیں ان میںMS Word، Excel اور PowerPoint کی سمجھ بوجھ اردو اور انگلش ٹائپنگ‘انٹرنیٹ براؤزنگ، ای میل استعمال، فائل مینجمنٹ‘گوگل ڈرائیو، گوگل ڈاکس، گوگل شیٹس وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔یہ کورس چھٹی جماعت سے اوپر کے طلبہ کے لیے مفید ثابت ہو سکتا ہے اور زیادہ تر ادارے یا یوٹیوب چینلز مفت یا معمولی فیس پر یہ سکھا رہے ہیں۔ گرافک ڈیزائننگ :گرافک ڈیزائننگ آج کل کی سب سے مقبول اور کم وقت میں سیکھی جاسکنے والی مہارت ہے۔ اگر کوئی طالب علم تخلیقی ذہن رکھتا ہے تو یہ اس کے لیے بہترین ہے۔اس میں طلبہ کو Photoshop اور Illustrator کی بنیادی تربیت اور Canva کے ذریعے سادہ پوسٹرز، لوگو اور سوشل میڈیا ڈیزائن بروشر، فلائر، بزنس کارڈز بناناتھمب نیل ڈیزائننگ اور یوٹیوب بینر تیار کرنا سیکھنے کی ضرورت ہے۔یہ مہارتیں کم وقت میں سیکھی جا سکتی ہیں اور فری لانسنگ کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ ویب ڈویلپمنٹ :انٹرنیٹ کے اس دور میں ہر فرد، کمپنی یا ادارے کو ویب سائٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ویب سائٹ بنانا فائدہ من مہارت ہے جسے چھٹیوں میں سیکھ کر طلبہ مستقبل میں اپنی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں یا دوسروں کے لیے پروجیکٹس تیار کر سکتے ہیں۔یہ سیکھنے کے لیےHTML، CSS، JavaScript کی بنیادی مہارت کی ضرورت ہے یا WordPress سے بغیر کوڈنگ کے ویب سائٹ بناناسیکھا جاسکتا ہے۔یہ کورس 14 سال یا اس سے بڑے طلبہ کے لیے موزوں ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ :یہ شعبہ ان طلبہ کے لیے بہترین ہے جو سوشل میڈیا، آن لائن بزنس یا کاروباری سوچ رکھتے ہیں۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنے کے لیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ‘SEO (سرچ انجن آپٹیمائزیشن)‘ای میل مارکیٹنگ‘ Google Ads اور Analytics کا تعارف ضروری ہے۔ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنے والے طلبہ اپنی فیس بک پیج یا یوٹیوب چینل کو کامیابی سے چلا سکتے ہیں۔ ویڈیو ایڈیٹنگ اور یوٹیوبنگاگر کسی طالب علم کو ویڈیو بنانا یا بولنا پسند ہے تو وہ یوٹیوب چینل بنا کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو دوسروں تک پہنچا سکتا ہے۔ اس کے لیے ویڈیو ایڈیٹنگ سیکھنا لازمی ہے۔اس کے لیے CapCut، VN، Filmora یا Adobe Premiereجیسے سافٹ ویئر سیکھنے کی ضرورت ہے۔یہ مہارت چھوٹے اور بڑے دونوں طلبہ کے لیے کارآمد ہے۔ پروگرامنگ یا کوڈنگ سیکھنا ماہرین کہتے ہیں کہ مستقبل کی زبان ''کوڈنگ‘‘ ہے؛چنانچہ ترقی یافتہ ممالک میں بچوں کو چھوٹی عمر سے کوڈنگ سکھائی جا رہی ہے۔اس کے لیے ابتدائی سطح کے لیےScratch ،اس کے بعدPython اورسادہ موبائل ایپس بنانے کے لیے MIT App Inventor سیکھنی چاہیے۔یہ وہ مہارت ہے جو آگے چل کر سوفٹ ویئر انجینئرنگ، ایپ ڈیویلپمنٹ یا گیم ڈیویلپمنٹ میں مددگار ہوگی۔اگر کوئی طالب علم اپنی سیکھی ہوئی مہارت کو آمدنی کے لیے استعمال کرنا چاہے تو فری لانسنگ ایک بہترین راستہ ہے۔اس کے لیے Fiverr، Upwork اور Freelancer پر پروفائل بنانا سیکھنا چاہیے۔یہ ان طلبہ کے لیے مفید ہے جو 16 سال یا اس سے بڑے ہوں۔ موبائل ایپ ڈیولپمنٹ :یہ موبائل ایپس کا دور ہے۔ ہر شخص کسی نہ کسی ایپ پر انحصار کرتا ہے۔ اگر کوئی طالب علم موبائل ایپس بنانے میں دلچسپی رکھتا ہے تو وہ چھٹیوں میں یہ مہارت حاصل کر سکتا ہے۔اس کیلئےMIT App Inventor، Thunkable اور Flutter (تھوڑا ایڈوانس لیول کا پروگرام) سیکھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ سائبر سیکیورٹی کی بنیادی تربیت جو طلبہ کو آن لائن خود بھی محفوظ رہنے میں مدد دیتی ہے اور دوسروں کی رہنمائی کے لیے بھی، کارآمد ہے۔اس کیلئے آن لائن سیفٹی، پاس ورڈ مینجمنٹ فشنگ، وائرس اور سپائی ویئر سے بچاؤ اور Ethical hacking سیکھنا چاہیے۔ان مہارتوں کو سیکھنے کے لیے آن لائن بہت سے پلیٹ فارم دستیاب ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ آئی ٹی کا شعبہ صرف تعلیم یا نوکری تک محدود نہیں رہا بلکہ اب ہر شخص کی روزمرہ زندگی، کاروبار اور اظہار کا اہم ذریعہ بن چکا ہے۔ طالب علموں کے لیے گرمیوں کی چھٹیاں ایک شاندار موقع ہیں کہ وہ اس انقلابی دنیا میں قدم رکھیں۔ ایک سادہ سا کورس، چند گھنٹے کی محنت سے شروع کیا گیا یہ سفر ایک دن انہیں خود کفیل، قابلِ فخر اور کامیاب انسان بنا سکتا ہے۔ 

آج کا دن

آج کا دن

امریکہ اور برطانیہ کے اتحادیوں کی جنگ18جون1812ء میں ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اس کے مقامی اتحادیوں، برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کے درمیان ایک لڑائی ہوئی جسے ''1812ء کی جنگ‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ اس میں اس وقت کی دو بڑی طاقتیں ایک دوسرے کے سامنے کھڑی تھیں۔اس لڑائی میں سپین نے بھی محدود پیمانے پر شرکت کی۔ ا س جنگ کا آغازاس وقت ہوا جب 18 جون 1812ء کوامریکہ نے برطانیہ کے خلاف اعلان جنگ کیا۔ اس لڑائی کے بعد ایک معاہدہ بھی کیا گیا جس میں امن کی شرائط کو تسلیم کر لیا گیا۔آرگیو تنازع18جون1984ء برٹش سٹیل کارپوریشن کے کوکنگ پلانٹ میں ساؤتھ یارکشائرپولیس اور میٹروپولیٹن پو لیس سمیت دیگر پولیس فورسز کے اہلکاروں اور ملازمین کے درمیان ایک بہت بڑا تصادم ہوا۔یہ واقعہ برطانیہ کے کان کنوں کی ہڑتال کے دوران پیش آیا۔اس واقعہ کو برطانیہ کی سب سے زیادہ پر تشدد جھڑپوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس تصادم کو پولیس کی جانب سے اپنے دفاع کی کوشش دکھایا گیا جو انہوں نے اپنی جان بچانے کیلئے ملازمین کے خلاف ایکشن لیا۔ اوساکا میں شدید زلزلہ18 جون 2018ء کو جاپان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 7 بجکر58منٹ پر، جاپان کے شمالی شہر اوساکا میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز تاکاٹسوکی کے قریب تھا اور اس کی گہرائی تقریباً 13 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے جھٹکے اوساکا اور کیوٹو کے قریبی میٹروپولیٹن علاقوں میں شدت سے محسوس کیے گئے، جس سے ایک لاکھ 70 ہزار گھروں اور عمارتوں میں بجلی اور گیس کی سروس عارضی طور پر متاثر ہوئی۔ اس زلزلے میںچار افراد ہلاک، 15 شدید زخمی اور 419 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں۔پہلی امریکی عورت خلا میں1983ء میں آج کے روز سیلی رائیڈ (Sally Ride)ناسا کی خلائی شٹل ''چیلنجر‘‘ کے ذریعے خلا میں جانے والی پہلی امریکی خاتون بنیں۔ ان کا یہ کارنامہ خواتین کیلئے خلائی تحقیق کے دروازے کھولنے والا ثابت ہوا۔سیلی رائیڈ کا خلا میں جانا نہ صرف امریکی خلائی تاریخ کا اہم لمحہ تھا بلکہ یہ دنیا بھر کی خواتین کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک علامتی کامیابی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ 1978ء کے پہلے گروپ کی 6 خواتین میں شامل تھیں جنہیں خلا بازوں کی تربیت دی گئی۔  

یادرفتگاں طارق عزیز:ایک عہد ساز شخصیت

یادرفتگاں طارق عزیز:ایک عہد ساز شخصیت

کمپیئر،شاعر، سیاست دان، کالم نگار اور اداکارکی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایاپاکستانی ٹیلی وژن کی تاریخ چند ایسی شخصیات سے مزین ہے جنہوں نے نہ صرف اپنے فن سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی بلکہ قوم کے شعور کو بیدار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ انہی درخشاں ستاروں میں ایک نام طارق عزیز کا ہے۔ وہ نابغہ روزگار شخصیت، جنہوں نے اداکاری، کمپیئرنگ، شاعری اور سیاست میں اپنی منفرد پہچان بنائی۔1960 ء کی دہائی میں اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے طارق عزیز، وہ پہلے کمپیئر تھے جن کی آواز نے پاکستان ٹیلی وژن کی افتتاحی نشریات کو نئی زندگی بخشی۔ ''یہ ہے پی ٹی وی لاہور‘‘ کی صدا آج بھی ان کی پہچان سمجھی جاتی ہے۔ ان کے مقبول عام پروگرام ''نیلام گھر‘‘ نے نہ صرف تفریح بلکہ تعلیم و تہذیب کا ذریعہ بن کر گھر گھر مقبولیت حاصل کی۔طارق عزیز محض ایک تفریحی میزبان نہ تھے بلکہ وہ ایک باوقار، علم دوست اور شائستہ شخصیت تھے، جنہوں نے ہر پلیٹ فارم پر قومی تشخص کو نمایاں کرنے کی کوشش کی۔ طارق عزیز کی شخصیت کا کینوس بہت وسیع تھا، کمپیئر،شاعر، سیاست دان، کالم نگار اور اداکارکی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ اب بھلا کون ایسا شخص ہوگا جس میں یہ سارے اوصاف ہوں۔وہ ایک عہد سا ز شخصیت تھے۔فلم ہو یا ڈرامہ، اسٹیج شوہو یاادب، ہر میدان میں طارق عزیزنے اپنے نقش چھوڑے،مگر ان کی سب سے بڑی پہچان ان کی دبنگ آواز ، خوبصورت تلفظ اور ادب پر عبور تھا۔ جیسی بھرپور زندگی انہوں نے گزاری بہت کم لوگ ایسی زندگی گزارتے ہیں ۔ اس لحاظ سے وہ خوش قسمت بھی تھے۔ان کا سب سے بڑا اعزاز یہ تھا کہ جب 26 نومبر 1964ء کوسرکاری ٹی وی کا آغاز ہوا تھا تو منی سکرین پر نظر آنے والی پہلی صورت طارق عزیز مرحوم ہی کی تھی۔اس سے قبل ان کی بطور اداکار پہلی فلم ''خاموش رہو‘‘ (1964ء) ریلیز ہو چکی تھی ،جس میں وہ فلم کے آخر میں ایک وکیل کے کردار میں نظر آئے تھے۔طارق عزیز کی ایک پہچان اسٹیج شو ''نیلام گھر‘‘بنا،جو پاکستان کا پہلا گیم شو تھااور چار دہائیوں تک پی ٹی وی پر آن ایئر رہا، گویاطارق عزیز اور نیلام گھر لازم و ملزوم تھے۔طارق عزیز 1936ء میں بھارتی شہر جالندھر میں میاں عبدالعزیز کے ہاں پیدا ہوئے۔ طارق عزیز نے ابتدائی تعلیم جالندھر میں حاصل کی اور قیام پاکستان کے بعد اپنے خاندان کے ہمراہ صوبہ پنجاب آ گئے، بچپن ساہیوال میں گزارا۔وہ پانچ بہن بھائی (دو بھائی تین بہنیں)تھے۔ 1960ء یا61 میں ریڈیو پاکستان لاہور سے بطور انائونسر اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔ 1962ء میں بی اے کرنے کے بعد نیوز ایجنسی پی پی آئی میں ملازم ہوگئے ، ایم اے جرنلزم کی ڈگری بھی حاصل کی۔1964 ء میں ٹیلی ویژن کا قیام عمل میں آیا تو وہ ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر بنے، 1975ء میں سرکاری ٹی وی سے پروگرام ''نیلام گھر‘‘ شروع کیا اور کم و بیش 40 سال تک پروگرام کی میزبانی کرتے رہے، جسے بعد میں ''طارق عزیز شو‘‘ کا نام دے دیا گیا۔ 17جون 2020ء کو 84 برس کی عمر میں ان کا انتقال ہوا ۔انہیں 1992ء میں حکومت پاکستان کی طرف سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیاگیا۔طارق عزیز نے ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے کریڈت پر 36فلمیں ہیں، جن میں 32 اردو اور چار پنجابی فلمیں شامل ہیں۔اس شعبہ میں خوبصورت آواز اور منفرد لہجے کے مالک طارق عزیز اپنی آواز کا بہت فائدہ اٹھاتے تھے۔ ایک تو آواز خوبصورت اور گھمبیر اور دوسرے مکالمے بولنے کا انداز بھی دلکش تو ایسا اداکار لوگوں کے ذہنوں پر نقوش کیوں نہیں چھوڑ ے گا۔ان کی پہلی فلم ''خاموش رہو‘‘ اور آخری فلم ''ماں بنی دلہن‘‘ تھی جو 1987ء میں ریلیز ہوئی۔ اس کے بعد وہ فلموں سے مکمل طور پر کنارہ کش ہوگئے ۔ طارق عزیز کو سیاست میں بھی دلچسپی تھی اور وہ 70ء کے عشرہ میں ذوالفقار علی بھٹو جیسی طلسماتی شخصیت کے سحر میں مبتلا تھے۔ 1970ء میں انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔وہ پرجوش مقرر تھے اور اپنی شعلہ بیانی سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے تھے۔ 1972ء میں جب بھٹو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شملہ گئے تو طارق عزیز اس وفد میں شامل تھے۔ 1988 ء میں جب پیپلز پارٹی دوبارہ برسر اقتدار آئی تو نیلام گھر اس وقت بھی سرکاری ٹی وی سے دکھایا جارہا تھا۔ اگست 1990ء میں اسحاق خان نے پی پی پی کی حکومت ختم کر دی۔ 1997ء میں وہ مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہوکر ممبر قومی اسمبلی بنے ۔طارق عزیز ، شوبز کی دنیا کی واحد ہستی تھے جنھوں نے 1997ء میں قومی اسمبلی کے انتخابات میں لاہور کے ایک حلقہ سے سابق وزیر اعظم عمران خان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ ان پر سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کا الزام بھی تھا۔جنرل مشرف کے دور میں انہوں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی لیکن ان کی خاطر خواہ پذیرائی نہیں ہوئی۔جس کے بعد وہ سیاست سے کنارہ کش ہو گئے تھے۔ طارق عزیز کی علم و ادب سے محبت طارق عزیز علم و ادب اور کتاب سے محبت کرنے والے انسان تھے۔ ان کا مطالعہ بہت وسیع رہا۔وہ اردو اور پنجابی کے ایک بہترین شاعر بھی تھے اور انھیں بے شمار شعراء کرام کے اشعار زبانی یاد ہوتے تھے۔ اس کی مثال یہ ہے کہ ان کے چاہنے والوں نے دیکھا کہ اپنے 40 سالہ طویل ٹی وی شو میں کسی قابل ذکر شاعر کا کوئی ایسا شعر نہ تھا جو انہیں ازبر نہ ہوتا۔وہ ایک کالم نگار بھی تھے ، ان کا ایک اخبار میں کالم باقاعدگی سے چھپتا تھا۔ ان کے کالموں کا ایک مجموعہ ''داستان‘‘ کے نام سے اورپنجابی شاعری کا مجموعہ کلام ''ہمزاد دا دکھ‘‘ کے نام سے شائع ہوا۔ان کے چند اشعار ملاحظہ ہوں!یہاں کسی کو بھی کچھ حسب آرزو نہ ملاکسی کو ہم نہ ملے اور ہمیں تو نہ ملاہم وہ سیاہ نصیب ہیں طارق کہ شہر میں کھولے دکان کفن کی تو سب مرنا چھوڑ دیںجزا سزا دے وہم نےکجھ وی کرن نہ دِتازندہ رہن دے سہم نےچج نال مرن نہ دِتاکون سی اوہ تے کون ساں میںسارے رنگ خیالاں دےاِک دوجے نوں دس نئیں سکدےقِصے عجب ملالاں دے    

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان کہاں کھڑا ہے ؟

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، پاکستان کہاں کھڑا ہے ؟

اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد دنیا کی نظریں اب اس خطے پر ہیں ،ایسے میں پاکستان کی جغرافیائی پوزیشن اور اس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

پنجاب کا بجٹ ،ترقیاتی بیانیہ نوازشریف کا حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

پنجاب کا بجٹ ،ترقیاتی بیانیہ نوازشریف کا حکومتی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے حکومت کے خلاف اپنی احتجاجی تحریک کو دو ہفتہ کیلئے مؤخر کرنے کے اعلان ایک اہم سیاسی پیش رفت ہے۔

بجٹ اجلاس میں سب کچھ سوائے بجٹ پر بحث کے

بجٹ اجلاس میں سب کچھ سوائے بجٹ پر بحث کے

سندھ کا بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ صوبے میں کم از کم اجرت میں کوئی اضافہ نہیں گیا۔ وفاقی حکومت نے بھی اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا البتہ پنجاب میں کم از کم اجرت 37ہزار سے بڑھا کر 40ہزار کی گئی ہے۔ سندھ کے بجٹ کا کل حجم3451 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

بجٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کا امتحان

بجٹ کی منظوری وزیراعلیٰ کا امتحان

خیبرپختونخوا کاآئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیاگیا ہے۔ سرپلس بجٹ کا حجم 2119 ارب روپے ہے۔ تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں سات فیصد اضافہ تجویز کیاگیا ہے۔

سنڈے میگزین

دنیا بلاگز