راولپنڈی(خصوصی نیوز رپورٹر) وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد نے شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) کے رکن ممالک کے وزرائے دفاع کے دو روزہ سالانہ اجلاس میں شرکت کی ۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم دے دیا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں غیر قانونی رہائشی غیر ملکیوں کا ڈیٹا پہلے سے موجود ہے ۔

کراچی (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کو 28 اپریل کو باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی، سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کوتسلیم کرلیا،جس سے قومی اسمبلی میں سنی اتحاد کونسل دوسری بڑی جماعت بن گئی ہے ،الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پارٹی پوزیشن سے باضابطہ آگاہ کردیا۔

کراچی (سٹاف رپورٹر) چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاہے کہ سرکار کا کام ہم نہیں کریں گے اور پارلیمان کا کام بھی ہم نہیں کریں گے ،کابینہ کیسے ریگولرائزشن کی منظوری دے سکتی ہے ؟ سندھ اسمبلی قانون بنا دے۔

اسلام آباد ، لاہور ، پشاور (نمائندہ دنیا ، مانیٹرنگ ڈیسک ، نیوز ایجنسیاں ، کرائم رپورٹر ) بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کئی شہروں میں دھاندلی کے خلا ف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔